10 اگست، 2025، 10:30 AM

تل ابیب، نتن یاہو کے خلاف احتجاجی ریلی تشدد میں بدل گئی

تل ابیب، نتن یاہو کے خلاف احتجاجی ریلی تشدد میں بدل گئی

غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے نکالی گئی ریلی پولیس کے ساتھ تصادم پر پرتشدد رخ اختیار کرگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تل ابیب کی مرکزی شاہراہ پر وزیر اعظم نتن یاہو کی حکومت اور غزہ میں جاری جنگ کے خلاف ہونے والا احتجاج پرتشدد صورت اختیار کرگیا۔

مظاہرین نے مرکزی شاہراہ ایالون کو بند کر کے راستے میں آگ لگا دی اور حکومت کی جنگی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی جبکہ اسرائیلی پولیس کی گھڑسوار یونٹس کو بھی مظاہرین کو منتشر کرنے اور اہم سڑکوں کی بندش روکنے کے لیے تعینات کیا گیا۔

احتجاج اس وقت نئے موڑ پر پہنچا جب کچھ مظاہرین اسرائیل کے چینل 13 ٹی وی کے اسٹوڈیوز میں داخل ہوگئے اور براہ راست نشر ہونے والے ایک مقبول پروگرام کے دوران غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں تل ابیب کی مختلف شاہراہوں تک پھیل گئیں۔ مظاہرین نہ صرف جنگ کے خاتمے بلکہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا بھی مطالبہ کررہے تھے۔

News ID 1934769

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Syed Munir Hussain Shah PK 11:16 - 2025/08/10
      0 0
      بہترین احتتجاج