مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم نتن یاہو کی سربراہی میں صہیونی حکومت نے غزہ شہر پر مکمل کنٹرول کے لیے فوجی کارروائی کی حکمت عملی تیار کر لی جس کے بعد اسرائیلی کابینہ نے بھی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔
مغربی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ شہر کا کنٹرول سنبھالنے کی تیاری کر رہی ہے۔ تل ابیب کا مقصد غزہ میں غیر فوجی حکومت قائم کرنا ہے جہاں حماس اور فلسطینی خود مختار ادارے کا کوئی وجود نہ ہو۔
آکسیوس کے صحافی باراک راوید نے ایک صہیونی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس منصوبے میں غزہ شہر سے عام شہریوں کو نکالنے کے بعد زمینی حملہ شروع کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ