9 اگست، 2025، 8:55 AM

غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ صہیونی نسل کشی کا تسلسل ہے، ایران

غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ صہیونی نسل کشی کا تسلسل ہے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غزہ کے عوام کی جبری بے دخلی اور شہر پر قبضے کا منصوبہ مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کا غزہ شہر پر مکمل قبضہ اور وہاں کے شہریوں کو جبری طور پر بے دخل کرنے کا منصوبہ، فلسطینی عوام کی نسل کشی کے منصوبے کی ایک اور کڑی ہے۔ انہوں نے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسی غاصب نتن یاہو کا منصوبہ ہے جو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے تحت تعزیری کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔

بقائی نے مزید کہا کہ یہ واضح ثبوت ہے کہ صہیونی حکومت غزہ میں نسل کشی اور فلسطینی عوام کے منظم قتل عام کی نیت رکھتی ہے۔ 

انہوں نے عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ اور اسلامی حکومتوں پر زور دیا کہ اس نسل کشی اور سنگین جرائم کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

بقائی نے بتایا کہ ایران نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹریٹ اور وزرائے خارجہ کونسل کے صدر سے باضابطہ درخواست کی ہے کہ فوری ہنگامی اجلاس بلایا جائے تاکہ اسلامی ممالک اجتماعی طور پر فلسطینی عوام کی مدد کے لیے عملی اقدامات کر سکیں۔

News ID 1934752

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha