29 جولائی، 2025، 11:42 PM

صیہونزم اکیسویں صدی کا نازی ازم ہے، قالیباف

صیہونزم اکیسویں صدی کا نازی ازم ہے، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور غذائی قلت پر صہیونی حکومت کو نازی ازم سے تشبیہ دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے جنیوا میں چھٹی عالمی بین الپارلیمانی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صیہونزم کو اکیسویں صدی کا نیا نازی ازم قرار دیا اور کہا کہ ایران نے حالیہ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں جو اقدامات کیے وہ بین الاقوامی قانون کے تحت حق دفاع کے دائرے میں آتے ہیں۔

اقوام متحدہ اور بین الپارلیمانی یونین کے اشتراک سے منعقدہ کانفرنس میں قالیباف نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ انسانی تاریخ کے تاریک ترین ابواب کی یاد دلاتا ہے، بلکہ کئی حوالوں سے ان سے بھی بدتر ہے۔ یہ محض ایک جنگ نہیں بلکہ ایک منظم نسل کشی ہے۔

انہوں نے اسرائیل کی پالیسیوں کو خونخوار سوچ کی پیداوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ آج محض ایک زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ انسانیت کا ذبح خانہ ہے۔ ایسی پالیسی رائج کی گئی ہے جو انسان کو نگل جاتی ہے۔

ایرانی اسپیکر نے اسرائیلی حکام کو اکیسویں صدی کے نئے نازی قرار دیا اور خبردار کیا کہ اگر ان کی جارحیت کو روکا نہ گیا تو پوری انسانیت ظلم کے گرداب میں غرق ہوجائے گی۔

انہوں نے بین الاقوامی اداروں خصوصا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مجرمانہ خاموشی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ ان اداروں کی بے عملی نے ان کی ساکھ اور وقار پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

News ID 1934565

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha