19 اکتوبر، 2025، 8:40 PM

صہیونی حکومت خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ

صہیونی حکومت خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ

رکن پارلیمنٹ شمس الدین حسینی کا جنیوا میں بین الپارلیمانی اجلاس کے دوران کہا کہ خطے کے ممالک پر اسرائیلی حملہ اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اقتصادی کمیشن کے چیئرمین شمس الدین حسینی نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل خطے کے امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، جنیوا میں جاری 151ویں بین الپارلیمانی یونین (IPU) کے اجلاس کے موقع پر ایشیا پیسفک گروپ کی اقوام متحدہ امور کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں داخلی سلامتی اور استحکام کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

شمس الدین حسینی نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قوانین اور ہمسایہ ملک قطر کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران ہمیشہ اس مؤقف پر قائم رہا ہے کہ خطے میں داخلی سلامتی اور استحکام کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور مفاہمت کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

بین الپارلیمانی یونین کا 151واں اجلاس اتوار سے جنیوا میں شروع ہو چکا ہے، جس کا مرکزی موضوع ہے: "انسانی اصولوں کا تحفظ اور بحران کے دوران انسانی امداد کی حمایت"۔

اجلاس کی قیادت ایرانی نائب اسپیکر حمید رضا حاجی بابائی کر رہے ہیں۔ اجلاس 23 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

News ID 1936019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha