مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جنوب مشرقی ایران کے علاقے چابہار میں تخریبی منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد گروہ پکڑلیا ہے۔
سپاہ کی زمینی فورسز کے شعبۂ تعلقات عامہ نے بیان میں کہا ہے کہ "شہیدانِ امنیت" آپریشن کے دوران عوام کے تعاون سے سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چابہار میں دہشت گرد عناصر کا خفیہ ٹھکانا تباہ کیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے چھ دہشت گردوں کو ہلاک یا گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کے علاوہ بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تخریب کار عوامی مقامات پر بڑے پیمانے پر دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
16:45 - 2025/07/09
آپ کا تبصرہ