مہر خبررساں ایجنسی نے "المیادین" چینل کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ایک صہیونی خبر رساں ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ ان واقعات میں سے ایک شمالی غزہ پٹی میں پیش آیا، جسے ایک "انتہائی پیچیدہ اور سنگین واقعہ" قرار دیا گیا ہے۔
ان ذرائع کے مطابق، دونوں سیکورٹی واقعات تاحال جاری ہیں، اور صہیونی فوج نے اپنے اہلکاروں کے انخلاء کے لیے فضائی کور فراہم کرنے کی غرض سے لڑاکا طیاروں کو جھڑپوں کے علاقوں کے اوپر نچلی پروازیں دینے کا حکم دیا ہے۔
دیگر اسرائیلی ذرائع نے اسے جند جہتی حملہ قرار دیا ہے جس کی تفصیلات اب تک ظاہر نہیں کی گئیں۔
اسی دوران، اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر زخمی فوجیوں کو جھڑپ کے علاقوں سے نکالنے میں مصروف ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ان جھڑپوں میں سے ایک میں کم از کم 10 اسرائیلی فوجی فلسطینی مزاحمتی فورسز کی کمین گاہ کا نشانہ بنے اور زخمی ہوئے۔
اسی دوران، صہیونی ٹی وی چینل "چینل 12" نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سرحد کے قریب واقع صہیونی بستی "سدیروت" کے باشندوں نے ایک شدید دھماکے کی آواز سنی، جس کے بعد شہر کے بعض علاقوں میں مکمل طور پر بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔
اس دوران، اسرائیلی خبر رساں ویب سائٹ "حدشوت بزمان" نے ابھی کچھ دیر قبل اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی میں سیکورٹی واقعات کے زخمیوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے، جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔
صہیونی فوج پر اچانک سخت حملے کی تفصیلات
اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ صہیونی فوجی ایک بم دھماکے کے بعد نتیجے میں زخمی ہوئے، جو ایک فوجی یونٹ کے راستے میں ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق، "شمالی غزہ پٹی میں ایک زوردار دھماکہ سنا گیا ہے جس کی آواز عسقلان شہر میں بھی محسوس کی گئی۔"
اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ دوسرا بڑا سیکورٹی حادثہ "بیت حانون" میں پیش آیا، جس میں ایک گولہ بارود سے لیس روبوٹ کو نشانہ بنایا گیا جو حملے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔
دوسری طرف، صہیونی آبادکاروں سے وابستہ میڈیا نے ان سنگین واقعات کی تفصیل میں لکھا: پہلا واقعہ "بیت حانون" میں ایک دیسی ساختہ بم کے دھماکے سے پیش آیا جس نے ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں متعدد اسرائیلی فوجی سوار تھے۔ دوسرا واقعہ ایک بم سے لیس روبوٹ کو اس وقت نشانہ بنانے سے متعلق ہے جب اسے حملے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، زخمیوں کی تعداد 16 ہے جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔ انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے تل ابیب کے "ایخیلوف" اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ان زخمیوں میں ایک اعلیٰ رینک کا فوجی افسر بھی شامل ہے۔
اسرائیلی آبادکاروں کے ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ یہ 20 افراد شمالی غزہ میں مزاحمت کاروں کے ایک پیچیدہ کمین میں مارے گئے یا زخمی ہوئے۔
یہ ذرائع مزید کہتے ہیں: "اس وقت غزہ میں ایک نہایت خطرناک واقعہ پیش آ رہا ہے" اور پیش آئے ہوئے کمین کو "تباہ کن" قرار دیا ہے۔
صہیونی فوجی: ہم گویا بھیڑوں کی طرح ذبح ہونے جا رہے ہیں
اسی دوران، شمالی غزہ پٹی میں واقعے کی جگہ پر موجود ایک اسرائیلی فوجی نے کہا کہ ہم ایک نہایت پیچیدہ کمین میں پھنس گئے۔ بارودی سرنگیں پھٹیں اور ہم اینٹی ٹینک میزائلوں کا نشانہ بنے۔ ہم گویا بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کیے جانے کے لیے لے جائے جا رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا: یہ سخت سیکورٹی حادثہ ابھی ختم نہیں ہوا
اسرائیلی خبر رساں اداروں نے اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ پٹی میں پیش آنے والا سیکورٹی واقعہ تاحال جاری ہے اور مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔ ایک فوجی لاپتہ ہے اور فوجی سازوسامان جل رہا ہے۔
نیرعام شہر میں خطرے کے سائرن دوبارہ فعال
عبرانی زبان کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی کے قریب واقع صہیونی بستی "نیر عام" میں خطرے کے سائرن دوبارہ بج اٹھے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق، یہ کارروائی ان صہیونی فوجیوں کے خلاف کی گئی ہے جو "ناحال بریگیڈ" سے تعلق رکھتے تھے اور جنہیں چند دن قبل شمالی غزہ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
اسرائیلی ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ کے جنگی میدان میں بارودی جیکٹس کی موجود ہیں اور وہاں بری طرح افرا تفری کی فضا قائم ہے۔
رپورٹ کے مطابق، جاری سیکورٹی واقعے میں کم از کم دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
دوسری طرف، اسرائیل کی داخلی دفاعی فورس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی کے قریب واقع نیر عام بستی میں دوبارہ خطرے کے سائرن بجے ہیں۔
اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اب بھی جاری ہے اور اسرائیلی فوج نے علاقے میں "فائر بیلٹ" قائم کر دیا ہے؛ اس کے علاوہ کئی گاڑیاں جل چکی ہیں۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ گاڑیاں مکمل طور پر جل گئی ہیں، جب کہ ایک بلڈوزر D9 اور ایک ٹینک دیسی ساختہ بموں اور RPG میزائلوں کی زد میں آ کر تباہ ہوئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ واقعات، نیز گزشتہ چھ ماہ میں پیش آنے والے دیگر واقعات، نہایت سخت اور تلخ تجربات ہیں۔
میڈیا نے مزید کہا ہے کہ غزہ پٹی سے نیر عوز کی طرف کئی راکٹ اور میزائل داغے گئے ہیں۔
الجزیرہ: 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 دیگر زخمی
الجزیرہ چینل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی غزہ پٹی میں "القسام" بریگیڈ کے کمین کے نتیجے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
نتن یاہو اور وِٹکاف کی ملاقات غزہ واقعے کے سبب ادھوری رہ گئی
اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے شمالی غزہ میں سیکورٹی واقعے کی فوری رپورٹ ملنے کے بعد، امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ کے لیے نمائندہ خصوصی "اسٹیو وِٹکاف" کے ساتھ اپنی ملاقات ادھوری چھوڑ دی تاکہ اس واقعے کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کر سکے۔
مزاحمتی تنظیموں کی آج رات کی حیرت انگیز کارروائی کی تفصیلات جاری: حماس نے چار مرحلوں میں گھات لگائے!
عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ پہلا کمین ایک بم دھماکے کے ذریعے کیا گیا۔ جب اسرائیلی فوجیوں کا ایک دستہ پہلے کمین میں پھنسے فوجیوں کو بچانے کے لیے آیا، تو دوسرا بم پھٹ گیا اور وہ بھی کمین کا شکار ہو گئے۔ پھر جب تیسرا دستہ پہلے دو گروپوں کی مدد کے لیے علاقے میں داخل ہوا، تو ایک اور بم نے اُنہیں بھی نشانہ بنایا۔
واقعہ یہیں ختم نہیں ہوا — چوتھا بم بھی پھٹا، اور اس کے بعد حماس کے مجاہدین نے کمین میں پھنسے اسرائیلی فوجیوں پر مسلسل فائرنگ کر دی۔
آپ کا تبصرہ