مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف کے مشیر، کمانڈر ابراہیم جباری نے ایران کے دفاعی نظام کی وسعت اور طاقت کے بارے میں کہا ہے کہ ایران نے اب تک اپنے مؤثر ترین میزائل اور دفاعی توانائیاں منظر عام پر نہیں لائیں۔
مہر نیوز کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا کہ ایران کے میزائل ذخائر اور زیر زمین تنصیبات اتنی وسیع ہیں کہ اگر ایران اور اسرائیل یا امریکہ کے درمیان جنگ چھڑ جائے تو ایران دو سال تک روزانہ دشمن کو میزائل مارسکتا ہے اور اس کے باوجود اس کا اسلحہ ختم نہیں ہوگا۔
کمانڈر جباری نے کہا کہ ہماری مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں۔ اب تک جو کچھ دنیا نے دیکھا ہے وہ صرف سپاہ کی فضائی طاقت ہے، جبکہ ہماری بڑی تعداد میں میزائل اور دفاعی وسائل زیر زمین محفوظ ہیں، جنہیں ہم نے ظاہر ہی نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر دشمن، خاص طور پر صیہونی حکومت حملے کی غلطی کرے تو یہ جنگ ان کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی۔ اس دن نہ صرف ایران کی فوج اور سپاہ بلکہ زمینی، فضائی اور علاقائی مزاحمتی قوتیں بھی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔
آپ کا تبصرہ