مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے رہبر سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے غزہ پر جاری صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نسل کشی اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا ہے۔
سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ 21 ماہ ہو چکے ہیں کہ صہیونی حکومت تمام مسلمانوں کی آنکھوں کے سامنے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ پناہ گزین کیمپ، تعلیمی ادارے اور دیگر مقامات بھی بمباری سے محفوظ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی درندگی اور سفاکی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ اس کی پست اور پلید فطرت اب دنیا کے سامنے عیاں ہوچکی ہے۔ اگر یہ قاتل صہیونی اور ان کے امریکی و مغربی شرکاء، درندہ صفت حیوانات ہوتے تب بھی شاید اتنے وحشی نہ ہوتے۔ لیکن یہاں معاملہ یہ ہے کہ جتنے زیادہ بچوں اور عورتوں کا خون بہایا جاتا ہے، نتن یاہو کی اشتہا اور بڑھتی ہے، اور وہ نسل کشی کے نئے طریقے ایجاد کرتا ہے۔
الحوثی نے مزید کہا کہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے، وہ نہ صرف اسرائیل کی مجرمانہ فطرت کا عکاس ہے بلکہ مغربی دنیا کی منافقانہ اور ظالمانہ حمایت کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔ مغرب نے ابتدا ہی سے ان صہیونی جرائم پیشہ گروہوں کی پشت پناہی کی تاکہ وہ فلسطینی قوم اور امتِ مسلمہ کے خلاف ایک عملی آلہ کار کے طور پر کام کریں۔
آپ کا تبصرہ