30 جون، 2025، 9:30 PM

ٹرمپ کی رہبر معظم کے خلاف زبان درازی ناقابل برداشت ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ٹرمپ کی رہبر معظم کے خلاف زبان درازی ناقابل برداشت ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے رہبر معظم کے خلاف ٹرمپ کی زبان درازی کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ‌ای کے خلاف دھمکی آمیز اور توہین آمیز بیانات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بقائی نے کہا کہ ہم نے ایک سرکاری بیان کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ اس قسم کے گھٹیا اور توہین آمیز بیانات کو سختی سے مسترد اور مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق، ٹرمپ کے ان بیانات کی وجہ سے ایرانی عوام بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہورہے ہیں۔

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس قسم کی دھمکی آمیز اور توہین آمیز زبان اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ایران کے مذہبی و سیاسی رہنماؤں کے خلاف دھونس دھمکی اور توہین آمیز طرز تخاطب سے امریکہ خلاف عالمی سطح پر نفرت میں مزید اضافہ ہوگا۔

بیان کے آخر میں امریکی حکام کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی توہین آمیز زبان اور غیر مستقل مؤقف سے باز آئیں اور بین الاقوامی اداروں کو ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات پر حملوں جیسے غیر قانونی اقدامات کا جواب دیں۔

News ID 1934009

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha