23 جون، 2025، 12:41 AM

ایران میں صہیونی دہشت گردی: ایمبولینس پر حملہ، 3 افراد شہید

ایران میں صہیونی دہشت گردی: ایمبولینس پر حملہ، 3 افراد شہید

نجف آباد کے گورنر نے تصدیق کی ہے کہ غاصب صہیونی حکومت نے ایک ایمبولینس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف آباد کے گورنر حمیدرضا محمدی فشارکی نے اتوار کی شب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج شام صہیونی حکومت نے ایک غیر انسانی اقدام کے تحت نجف آباد کے خیابان شریعتی میں شہید منتظری اسپتال کے قریب ایک ایمبولینس پر حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایمبولینس ایک مریض کو اسپتال منتقل کر رہی تھی کہ اسی دوران صہیونی ڈرون کے حملے کا نشانہ بنی، جس کے نتیجے میں ایمبولینس شدید طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں موجود تینوں افراد — ڈرائیور، مریض اور مریض کا ساتھ موجود فرد موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

گورنر نے مزید بتایا کہ ڈرون حملے کے باعث ایمبولینس راستے سے ہٹ کر ایک دوسری گاڑی سے بھی ٹکرا گئی، جس سے مزید نقصان پہنچا۔

News ID 1933796

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha