20 جون، 2025، 11:33 AM

ہم نے مذاکرات کی کسی سے درخواست نہیں کی، عراقچی 

ہم نے مذاکرات کی کسی سے درخواست نہیں کی، عراقچی 

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے بارے میں کسی سے درخواست نہیں کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے مذاکرات کے بارے میں کسی سے درخواست نہیں کی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی حکام نے کئی مرتبہ مذاکرات کا پیغام بھیجا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اس جنایت میں صہیونی حکومت کے ساتھ برابر شریک ہے لہذا امریکہ سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔

عراقچی نے مزید کہا کہ اس وقت صہیونی حکومت کے حملے جاری ہیں لہذا کسی سے بھی مذاکرات کا امکان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنیوا میں یورپی حکام سے ملاقات ہوگی۔

News ID 1933664

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha