14 جون، 2025، 10:34 PM

ملک کے مختلف علاقوں میں 10 اسرائیلی ڈرون طیارے تباہ کر دیے گئے، ایران

ملک کے مختلف علاقوں میں 10 اسرائیلی ڈرون طیارے تباہ کر دیے گئے، ایران

ایرانی اعلی فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں دس اسرائیلی ڈرون گرا دیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتم الانبیاءؐ فضائی دفاعی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی رضا صباحی‌فرد نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران دشمن کے 10 اسرائیلی ڈرون طیارے ملک کے مختلف علاقوں میں فضائی دفاعی نظام کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں سرنگوں کر دیے گئے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ان فضائی حملوں کو ایران کے ایئر ڈیفنس نظام نے پوری طرح کنٹرول کیا اور دشمن کو کسی بھی قسم کی کاروائی کی اجازت نہ دی۔

News ID 1933515

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha