آسمان ولایت کے دفاع پر مبنی مشترکہ خصوصی فضائی دفاعی مشق 1400 کا آغاز

آسمان ولایت کے دفاع پر مبنی مشترکہ خصوصی فضائی دفاعی مشق 1400 کا یا رسول اللہ (ص) کی رمز کے ساتھ آغازہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسمان ولایت کے دفاع پر مبنی مشترکہ خصوصی فضائی دفاعی مشق 1400 کا یا رسول اللہ (ص) کی رمز کے ساتھ آغازہوگيا ہے۔

فضائي دفاعی  مشق 1400 میں ایرانی فوج اور سپاہ  نے بڑے پیمانے پر دفاعی میزائل سسٹم ، ریڈار، الیکٹرانک جنگی وسائل ، جاسوسی وسائل اور فضائی دفاعی مواصلاتی سسٹم کو تعینات کیا ہے۔

ملک کے فضائي دفاعی بیس کے کمانڈر بریگیڈیئر قادر رحیم زادہ نے مشق کے آغاز میں اعلان کیا ہے کہ آ‎سمان ولایت فضائی دفاعی مشق کے پہلےمرحلے میں دفاعی سسٹم کو سریع جابجا کرنے اور دشمن کو غافلگیر کرنے کا عمل انجام دیا جائےگا۔

انھوں نے کہا کہ آسمان ولایت فضائی دفاعی مشق 1400 میں جنگي اور ڈرون طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ جنرل قادر رحیم زادہ نے کہا کہ آسمان ولایت فضائی دفاعی مشق میں مقامی فضائی دفاعی سسٹم سے استفادہ کیا جارہا ہے۔

جنرل رحیم زادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائي سرحدوں کے دفاع،  نیز ملک کے حساس اور حیاتی مراکز کے دفاع کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔

News Code 1908484

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =