14 جون، 2025، 8:50 PM

اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں نے کلیجہ ٹھنڈا کردیا، مفتی عمان

اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں نے کلیجہ ٹھنڈا کردیا، مفتی عمان

عمان کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں سے کلیجہ ٹھنڈا ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مفتی اعظم عمان، شیخ احمد الخلیلی نے ایران کی جانب سے صہیونی حکومت پر جوابی میزائل حملے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی دلوں کو سکون بخشنے والی تھی۔

شیخ الخلیلی نے ایران کے اس اقدام کو ایک قاطع اور بروقت ردعمل قرار دیا، جو مظلوموں کے لیے باعث امید ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جواب نہ صرف دلوں کو ٹھنڈک پہنچانے والا ہے بلکہ اس نے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی امیدوں کو بھی تازہ کیا ہے۔

مفتی عمان نے زور دے کر کہا کہ سب سے بڑی تسلی بخش بات یہ ہوگی کہ دنیا بھر سے امدادی قافلے اہل غزہ کی مدد کے لیے حرکت میں آئیں، تاکہ مظلوم فلسطینی عوام کی عملی حمایت کی جاسکے۔

News ID 1933507

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • عزیز اللہ PK 03:37 - 2025/06/15
      0 0
      ایران اسلامی دنیا کی سپر پاور ہے ایران کے پاس ایک عظیم لیڈر ہیں اس کا نام سید علی خامنہ آئ ہے ایران نے اسرائیل کے خلاف جو کاروائی کی ہے اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں