مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وہابی مفتی شیخ صالح الفوزان نے بوفے کیخلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے اسےغیرشرعی قراردے دیا ہے جبکہ مسلمانوں نے سعودی عرب کے وہابی مفتی کے فتوی کو ہی رد کردیا ہے سعودی مفتی اگثر بےبنیاد اور غیر اسلامی فتوے صادر کرتے رہتے ہیں۔
جمعہ کوسعودی مفتی نے سرکاری ٹی وی پر بوفے کے خلاف فتوی جاری کرتے ہوئے کہاکہ کھانے کی مقدارکا تعین کیے بغیر پیسے دے کرجتناچاہے کھاناغیراسلامی فعل ہے اس لیے مسلمان ایسی جگہوں سے دور رہیں، ادھر پاکستان میں سعودی عرب کے وہابی مفتی کےفتوے کے حوالے سے پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب نے کہا ہےکہ بوفے کے تمام معاملات 2 فریقین پرواضح ہیں اوراس میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
پاکستان میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی اس فتوے کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں اس سے زیادہ اہم معاملات ہیں جن پرسعودی عرب کے وہابی مفتیوں کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
سعودی مفتی کے فتوے کی بعض وہابی حمایت کررہے ہیں جبکہ عام مسلمان علماء اور عوام اسے بے بنیاد گمراہ اور عربی جہالت پر مبنی فتوی قراردے رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ