10 جون، 2025، 8:09 AM

ایران-امریکہ بالواسطہ مذاکرات کا اگلا دور کب ہوگا؟ ایرانی وزارت خارجہ کا بیان آگیا

ایران-امریکہ بالواسطہ مذاکرات کا اگلا دور کب ہوگا؟ ایرانی وزارت خارجہ کا بیان آگیا

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے اگلے دور کے بارے میں اہم بیان جاری کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات کا نیا دور آئندہ اتوار کو سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقد ہونے جارہا ہے۔

قائی نے مہر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ مشاورت کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان آئندہ دور کے بالواسطہ مذاکرات کی منصوبہ بندی ہوچکی ہے، اور یہ مذاکرات آئندہ اتوار کے روز مسقط میں ہوں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی رواں ہفتے بدھ اور جمعرات کو ناروے کا دورہ کریں گے جہاں وہ اسلو فورم کے 22ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

News ID 1933326

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha