5 جون، 2025، 6:45 PM

شام میں الجولانی کے دہشت گردوں وحشیانہ کاروائی، متعدد شہری جاں بحق

شام میں الجولانی کے دہشت گردوں  وحشیانہ کاروائی، متعدد شہری جاں بحق

شام کے علاقے حما میں جولانی رژیم کے دہشت گردوں کی وحشیانہ کاروائیوں میں متعدد شہری جاں بحق ہوگئے

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام کے مقامی ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ حماہ شہر کے اطراف میں جولانی رژیم کے دہشت گردوں کی نئی کاروائی متعدد شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق مسلح عناصر نے حما کے نواحی علاقے میں شامی شہریوں کو لے جانے والی منی بس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے

ذرائع نے زور دے کر کہا کہ مسلح عناصر جولانی رژیم کی سکیورٹی سروس سے وابستہ ہیں۔ جب کہ اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کا مسلح یا سیاسی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ وحشیانہ قتل عام دن کی روشنی میں ہوا جس سے شامی شہریوں میں  غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

News ID 1933232

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha