مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی فوج نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد سنوار اور حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہید یحییٰ سنوار کے بھائی کو قتل کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض صیہونی فوج کا دعویٰ ہے کہ محمد السنوار دو سینئر فلسطینی کمانڈروں کے ساتھ ایک کارروائی کے دوران شہید ہوئے۔
صیہونی فوج کے اس دعوے کی ابھی تک کسی فلسطینی ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
یاد رہے قابض فوج نے اس سے پہلے بھی محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا کہ غزہ شہر میں قسام بریگیڈز کے کمانڈر عزالدین الحداد اور حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیاء قابض رژیم کی ہٹ لسٹ پر ہیں!
آپ کا تبصرہ