29 مئی، 2025، 8:59 AM

پوپ لیو چہار دہم کی پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل

پوپ لیو چہار دہم کی پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل

کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو چہار دہم نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو چہار دہم نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

یہ اپیل انہوں نے ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی ہے۔

پاپ اعظم نے کہا ہے کہ غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگائے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ فلسطینیوں کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔

پوپ لیو چہار دہم نے اپیل کی ہے کہ غزہ میں جنگ فوری بند کی جائے اور انسانی قوانین کا احترام کیا جائے۔

News ID 1933050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha