28 مئی، 2025، 10:46 PM

ایران اور عمان کے سربراہان کا غزہ جنگ بندی کی حمایت پر زور

ایران اور عمان کے سربراہان کا غزہ جنگ بندی کی حمایت پر زور

ایران اور عمان کے اعلی حکام نے مسقط میں ملاقات کے دوران غزہ کی پٹی میں جنگ بندی پر زور دیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور سلطان ہیثم بن طارق نے ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کی توسیع پر اتفاق کیا۔

اس ملاقات میں ایرانی صدر نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ جوہری مذاکرات میں عمان کی ثالثی پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ایرانی صدر عمان کے سلطان کی دعوت پر منگل کو اس ملک کے دارالحکومت مسقط پہنچے، جہاں اعلی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

 صد پزشکیان نے العالم پیلس میں عمان کے سلطان کے ساتھ ملاقات کی۔

News ID 1933041

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha