26 مئی، 2025، 8:35 AM

صیہونی حکومت کا جنوبی لبنان پر ڈرون حملہ

صیہونی حکومت کا جنوبی لبنان پر ڈرون حملہ

جنوبی لبنان پر صہیونی حکومت کے ڈرون حملے میں ایک شہری زخمی ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود صیہونی حکومت نے ایک مرتبہ پھر جنوبی لبنان کو جارحیت نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی افواج نے جنوبی لبنان میں ایک ڈرون حملے میں ایک موٹرسائیکل کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم ایک عام شہری زخمی ہوا ہے۔

اس واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں پہلے ہی کشیدگی پائی جا رہی ہے، اور اسرائیلی اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے گذشتہ رات اپنے خطاب میں کہا ہے کہ مقاومت ہتھیار سے دستبردار نہیں ہوگی اور صہیونی حکومت کو اپنے ناپاک عزائم میں کامیابی نہیں ملے گی۔

News ID 1932959

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha