22 مئی، 2025، 4:00 PM

مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، جنرل باقری

مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، جنرل باقری

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے خبردار کیا کہ کسی بھی خطرے کا جواب اسی سطح پر دیا جائے گا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی  مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری نے ملک کی مشرقی سرحدوں کے دورے پر صحافیوں کو بتایا کہ مسلح افواج دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ہم کسی بھی خطرے کا اسی سطح پر جواب دیں گے۔

جنرل باقری  نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کے لیے پائیدار سلامتی اور امن کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید زور دے کر کہا کہ مسلح افواج نے جدید اور اعلیٰ سطحی دفاعی ٹیکنالوجی  کے حصول میں فیصلہ کن کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

News ID 1932864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha