20 مئی، 2025، 4:37 PM

ایران اور امریکا کے درمیان خلیج کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، قطر

ایران اور امریکا کے درمیان خلیج کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، قطر

محمد بن عبدالرحمن نے کہا کہ دوحہ عمان کے ساتھ مل کر ایران اور امریکہ کے درمیان خلیج کو پر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،  قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں انسانی تباہی جاری ہے اور جنگ بندی کے مواقع مسلسل ضائع ہورہے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ قطر، مصر اور امریکہ کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

 قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے سوچا تھا کہ عیدان سکندر کی رہائی سے غزہ جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا، لیکن اس رہائی کے ردعمل میں غزہ پر راکٹوں کی بارش کی گئی۔

انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتی، ہمیں امید ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی کوششیں کارگر ثابت ہوں گی۔

 عبدالرحمن آل ثانی نے مزید کہا کہ ایران اور عمان میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ہم ایسے خیالات کی تلاش میں ہیں جو واشنگٹن اور تہران کے درمیان خلیج کو ختم کر سکیں۔

News ID 1932814

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha