مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ہم امریکیوں کی جانب سے مکمل طور پر غیر معقول اور غیر منطقی موقف کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جب کہ یورینیم افزودگی کا مسئلہ مذکرات کا حصہ نہیں ہے اور نہ ہی اس پر بات چیت ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے گزشتہ دنوں واضح جواب دیا ہے اور آج رہبر معظم انقلاب نے ہماری ذمے داری بالکل واضح کر دی ہے۔
عراقچی نے کہا کہ ہم نے اپنے اصولوں اور قومی مفادات کے لئے مذاکرات کیے اور ہم قومی حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
آپ کا تبصرہ