20 مئی، 2025، 3:15 PM

جوہری صنعت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، سینئر ایرانی عہدیدار

جوہری صنعت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، سینئر ایرانی عہدیدار

ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ نے امریکی حکام کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی جوہری صلاحیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ عباس گلرو نے کہا: پارلیمنٹ قومی مذاکراتی ٹیم کی حمایت جب کہ امریکی حکام کے بیانات کی مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ امریکی صدر کے علاقائی دورے کے دوران مضحکہ خیز بیانات اور اسی طرح اس ملک کے اعلیٰ مذاکرات کار وٹکاف کے ریماکس قابل مذمت ہیں۔

گلرو نے تاکید کی کہ ایران کی ایٹمی صلاحیت اور صنعت پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، جیسا کہ رہبر انقلاب نے امریکی فریق کے جوہری افزودگی سے متعلق مطالبے کو ٹھکرایا ہے۔

News ID 1932811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha