18 مئی، 2025، 11:53 AM

یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، تل ابیب میں خطرے کے سائرن بجنے لگے

یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، تل ابیب میں خطرے کے سائرن بجنے لگے

یمنی فوج کی جانب سے صہیونی تنصیبات پر میزائل حملوں کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کے دیگر علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور یمن پر جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے صیہونی شہروں اور تنصیبات پر میزائل حملہ کیا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ یمن سے میزائل داغا گیا اور فضائی دفاعی نظام نے اس کو روکنے کی کوشش کی۔

اسرائیل کے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ تل ابیب کے وسطی علاقوں میں مسلسل کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ جنوبی تل ابیب کے شہر بات یام میں ایک شخص اس وقت زخمی ہوا جب وہ پناہ گاہ کی جانب جا رہا تھا۔

اس حملے کے بعد بن گوریان ایئرپورٹ پر تمام پروازوں کی آمد و رفت کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب انصاراللہ کے رہنما نصرالدین عامر نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بن گوریان ائیرپورٹ سمیت مقبوضہ فلسطین کے تمام ہوائی اڈے اب غیر محفوظ ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں شدت آنے کے بعد ہم تمام ہوائی اڈوں پر پروازوں کی پابندی عائد کر رہے ہیں۔

انہوں نے فضائی کمپنیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقوں کی جانب اپنی پروازیں بند کریں تاکہ مسافروں کی جانیں محفوظ رہیں۔

نصرالدین عامر نے واضح کیا کہ انصاراللہ کی کارروائیاں نہ صرف جاری رہیں گی بلکہ اسرائیلی جارحیت اور غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک مزید شدت اختیار کریں گی۔

News ID 1932755

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha