16 مئی، 2025، 1:12 PM

روبیو کی ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے خلاف ہرزہ سرائی

روبیو کی ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے خلاف ہرزہ سرائی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے بارے میں اشتعال انگیزی کرتے ہوئے جوہری ہتھیار بنانے کا الزام لگایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام پر ایک بار پھر اشتعال انگیز بیانات دیتے ہوئے اسے ہتھیاروں کی تیاری سے تعبیر کیا ہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے دعوی کیا کہ جب ایران یورینیم کی افزودگی میں 60 فیصد تک پہنچ چکا ہے تو دراصل 90 فیصد راستہ طے کرچکا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایران بنیادی طور پر ایک ایسا ملک بن چکا ہے جو ایٹمی ہتھیار بنانے کے دہانے پر ہے۔

روبیو نے مزید کہا کہ ایران نسبتا ایٹمی ہتھیار کے حصول کے قریب ہے۔

دوسری طرف ایران بارہا یہ مؤقف دہرا چکا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن مقاصد کے لیے ہے، اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہے۔ تاہم مغربی حلقے خصوصاً امریکہ بار بار بے بنیاد الزامات کے ذریعے ایران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

News ID 1932714

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha