23 اپریل، 2025، 1:43 PM

مذاکرات کے نتائج کو پائیدار بنانے کے لیے ضمانتوں کی ضرورت ہے، ایران

مذاکرات کے نتائج کو پائیدار بنانے کے لیے ضمانتوں کی ضرورت ہے، ایران

ایرانی حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ ماضی کے تجربات کی روشنی میں امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے نتائج کو برقرار رکھنے کے لئے ضمانتوں کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے امریکہ کے ساتھ ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے نتائج کو پائیدار بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مذاکرات کے نتائج کے پائیدار تحفظ کے لیے مؤثر ضمانتیں چاہئیں۔ ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم ایسی ضمانتوں کے خواہاں ہیں جو مذاکرات سے حاصل شدہ نتائج کو برقرار رکھ سکیں۔

جوہری مذاکرات کے دوسرے دور سے متعلق سوال پر مهاجرانی نے واضح کیا کہ ہم پیچیدہ عمل کے حامی نہیں۔ ہماری نظر میں محدود وقت میں ایک اچھا اور مؤثر معاہدہ ممکن ہے۔

مهاجرانی نے سعودی عرب کے ساتھ ایران کے اسٹریٹجک و سفارتی تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی کا بنیادی محور پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ ہے، خاص طور پر ان ممالک کے ساتھ جن سے ایران کے ثقافتی روابط بھی موجود ہیں۔ اس لحاظ سے سعودی عرب کو خاص مقام حاصل ہے۔ اسی وجہ سے ایران سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ مفادات پر زور دیتا ہے۔ دونوں ممالک مل کر عالم اسلام میں مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔

News ID 1932109

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha