مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے صدارتی دفتر کریملن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمان کے سلطان ہیثم بن طارق السید منگل کو صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔
کریملن نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ ماسکو کے دورے میں سلطان کی ملاقاتیں علاقائی اور عالمی مسائل سے متعلق تعاون پر مرکوز ہوں گی۔
عمان کے سلطان کا ایران امریکہ مذاکرات کے بعد دورہ ماسکو خطے کے امن و استحکام کے تحفظ کے لئے اس ملک کی کوششوں کا حصہ ہے۔
آپ کا تبصرہ