مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر مذاکرات کے لیے مصر کی سرکاری دعوت پر تنظیم کا اعلی سطحی وفد مصر روانہ ہوگیا ہے۔ وفد کی قیادت خلیل الحیه کر رہے ہیں۔
بیان کے مطابق، اس سفر کا مقصد مصر اور قطر جیسے ثالث ممالک کے ساتھ تازہ ترین صورتحال پر بات چیت اور مشترکہ اجلاسوں کا انعقاد ہے، تاکہ غزہ پر جاری صہیونی جارحیت کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جاسکیں۔
حماس نے مزید کہا ہے کہ وہ ہر اس تجویز کو مثبت انداز میں دیکھے گی جو غزہ میں مستقل جنگ بندی، صہیونی فوج کا مکمل انخلا اور فلسطینی عوام کی مشکلات کا خاتمہ اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے حقیقی معاہدے پر مشتمل ہو۔
حماس کے وفد کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب غزہ میں انسانی بحران اپنے عروج پر ہے اور عالمی سطح پر فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔
آپ کا تبصرہ