29 مارچ، 2025، 7:32 PM

غزہ پر اسرائیل کی نئی جارحیت، 14 شہید اور درجنوں زخمی

غزہ پر اسرائیل کی نئی جارحیت، 14 شہید اور درجنوں زخمی

غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی رژیم کے نئے حملوں میں 14 فلسطینی شہید جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی رژیم کی غزہ کے خلاف نئی جارحیت میں مزید 14 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

 الجزیرہ ٹی وی چینل کے مطابق آج رفح کیمپ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 9 سالہ فلسطینی بچی ماریہ مصلح زعرب شہید جب کہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے، جن میں زیادہ تر بچے ہیں۔ 

اس کے علاوہ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس پر صیہونی رژیم کے میزائل حملوں میں 6 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

در ایں اثناء غزہ کے طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے تازہ حملوں کے نتیجے میں 14 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1931483

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha