28 مارچ، 2025، 8:55 PM

ٹرمپ کا پیغام مقاومت سے متعلق ایران کے مؤقف کو تبدیل نہیں کرے گا، ایرانی وزیر دفاع

ٹرمپ کا پیغام مقاومت سے متعلق ایران کے مؤقف کو تبدیل نہیں کرے گا، ایرانی وزیر دفاع

ایرانی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے پیغام کے دباؤ میں آکر ایران مقاومت سے متعلق اپنا موقف نہیں بدلے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع و مسلح افواج کے رابطہ کار جنرل نصیر زادہ نے واضح کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا ایران کے لیے بھیجا گیا پیغام کسی بھی صورت میں مقاومت کی حمایت سے متعلق ہمارے مؤقف کو تبدیل نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران دھمکیوں کے آگے ہرگز نہیں جھکے گا اور ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

جنرل نصیر زادہ نے مزید کہا کہ یمن دنیا میں مزاحمت کی ایک مثال ہے اور دشمن کے سامنے سر تسلیم خم کرنا یمنی عوام کے لیے کسی صورت قابل قبول نہیں۔

News ID 1931457

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha