مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، غزہ پر صہیونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج منگل کی صبح سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں مزید 17 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
سب سے بڑا حملہ فلسطینی مہاجرین کے کیمپ پر کیا گیا، جو خان یونس کے شمال میں واقع ہے۔ اس حملے میں ایک شیرخوار بچہ سمیت 6 افراد شہید جبکہ 5 دیگر زخمی ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ