مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے فضائي اور میزائل حملوں میں اب تک 103 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں 24 بچے بھی شامل ہیں جبکہ فلسطینیوں کے جوابی حملوں میں 9 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے عید الفطر کے روز بھی غزہ میں بلند و بالا عمارتوں اور دیگررہائشی مقامات پر مزید فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں پیر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 103 تک پہنچ گئی ہے جس میں 24 بچے بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی رات سے شروع ہونے والے اسرائیل کے فضائی حملوں میں غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 24 بچوں سمیت 103 افراد شہید ہوچکے ہیں اور 580 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔
ادھر اسرائیلی حکام کے مطابق انھوں نے غزہ کے مشرقی علاقوں کے قریب اضافی فوجی دستے تعینات کردیئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کے اندر متعدد شہروں میں بھی یہودیوں اور فلسطینیوں کے درمیان پُرتشدد تصادم کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے میڈیکل ورکرز کا کہنا تھا کہ تازہ فضائی حملوں میں اسرائیل نے غزہ کے مرکزی علاقے میں 6 منزلہ عمارت کو تباہ کردیا۔ ادھر فلسطینیوں نے بھی اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور عسقلان پر راکٹ فائر کئے ہیں ۔ فلسطینیم زآحتمی تنظیموں کے حملوں میں اب تک 9 اسرائیلی ہلاک جبکہ 130 زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی تنظیمون کی جوابی کارروائی سے اسرائیلیوں پر خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے اور اسرائیل بے پانہ خوف کی وجہ سے غزہ کے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری جاری رکھے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ