مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ پر صہیونی فوج کے حملوں کے جواب میں فلسطینی مقاومتی تنظیموں کی کاروائیاں جاری ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فلسطینی مقاومتی گروہوں نے صہیونی بستیوں پر دوبارہ میزائل حملہ کیا ہے۔ غزہ سے صہیونی بستیوں پر ہونے والا دوسرا میزائل حملہ ہے۔
حملوں کے بعد غزہ کے قریب واقع صہیونی بستیاں سدیروت اور نیرعام میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ صہیونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ غزہ سے سدیروت کی جانب داغے گئے میزائل کو روک لیا گیا ہے۔
القدس بریگیڈز نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے دوسری بار سدیروت اور غزہ کے آس پاس کی صہیونی بستیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے غزہ میں فلسطینی شہریوں کے قتل عام کے خلاف جوابی کارروائی کے طور پر کیے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ