16 مارچ، 2025، 11:22 AM

یمن پر امریکی-برطانوی جارحیت، حماس اور تحریک جہاد اسلامی کی شدید مذمت

یمن پر امریکی-برطانوی جارحیت، حماس اور تحریک جہاد اسلامی کی شدید مذمت

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے صنعا اور دیگر یمنی شہروں پر امریکی اور برطانوی فضائی حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کے مختلف شہروں پر امریکہ اور برطانیہ نے فضائی حملوں کے بعد دنیا بھر میں حملے کی مذمت کی جارہی ہے۔

فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے ان حملوں کو مجرمانہ کارروائی قرار دیا اور کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔

دوسری جانب اسلامی جہاد نے بھی یمن پر امریکی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطے میں اسرائیلی قبضے کے جرائم کی کھلی حمایت قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعاء اور دیگر پر وحشیانہ بمباری کی، جس میں کم از کم 18 شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ یہ حملے اس وقت کیے گئے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن میں انصاراللہ کی قیادت میں قائم حکومت کے خلاف وسیع فضائی کارروائیوں کا اعلان کیا۔

News ID 1931139

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha