4 مارچ، 2017، 10:26 AM

یمن پر امریکی بمباری میں 8 دہشت گرد اور 16 شہری ہلاک

یمن پر امریکی بمباری میں 8 دہشت گرد  اور 16 شہری ہلاک

یمن میں امریکی لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں کے نتیجے میں القاعدہ کے 8 دہشت گرد اور 16 شہری ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک ہولنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن میں امریکی لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں  کے نتیجے میں القاعدہ کے 8 دہشت گرد اور 16 شہری ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک ہولنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان فضائی حملوں میں8مشتبہ شدت پسند، 8خواتین اور اتنے ہی بچوں سمیت 16شہری ہلاک ہوگئے ۔
امریکی حکام کے مطابق حملوں میں القاعدہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور اس میں لڑاکا طیاروں اور ڈرون طیاروں نے حصہ لیا۔ پینٹاگون کے مطابق انہوں نےجمعرات کو علی الصباح شبوہ، ابین اور بیضا صوبے کے مختلف مقامات پر القاعدہ کے ٹھکانوں پر 20سے زائد فضائی حملے کیے۔ جمعہ کے روز امریکی لڑاکا طیاروں نے وادی یشبام میں شبوہ صوبے میں القاعدہ کے کمانڈر سعد عاطف کے گھر سمیت تین گھروں کو نشانہ بنایا۔
سکیورٹی حکام کے مطابق ان حملوں میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔قبائلی ذرائع کے مطابق حملوں میں کئی خواتین اور بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ادھر حکام کے کے مطابق بیضا صوبے میں امریکی فضائی حملوں میں 8 خواتین اور 8 بچے جاں بحق ہوئے جس کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلامی ممالک پر فضائی حملوں کے سلسلے میں امریکہ کو سعودی عرب کا بھر پور تعاون حاصل ہے۔

News ID 1870841

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha