مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں امریکی جاسوس طیاروں کے تازہ میزائل حملے میں مزید 26 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق تازہ حملہ جنوبی صومالیہ کے علاقے میں کیاگیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جاسوس طیاروں نے الشہاب باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور مارے جانے والے تمام القاعدہ سے منسلک دہشت گرد تنظیم کے جنگجو ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق حملوں میں مارے جانے والوں کی اکثریت عام شہریوں کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے صومالیہ میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مہر نیوز- 20 اکتوبر 2011ء: صومالیہ میں امریکی جاسوس طیاروں کے تازہ میزائل حملے میں مزید 26 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1438774
آپ کا تبصرہ