10 فروری، 2015، 7:35 PM

بشار اسد

بشار اسد کا دہشت گردوں کے حامیوں کے اتحاد میں شمولیت سے انکار

بشار اسد کا دہشت گردوں کے حامیوں کے اتحاد میں شمولیت سے انکار

مہر نیوز/10 فروری/ 2015 ء : شام کے صدر بشار اسد نے داعش مخالف امریکی اتحاد میں شمولیت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش مخالف اتحاد درحقیقت داعش کی حمایت کررہا ہے اور داعش کو امریکہ کے اسی اتحاد نے جنم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے بی بی سی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں داعش مخالف امریکی اتحاد میں شمولیت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش مخالف اتحاد درحقیقت داعش کی حمایت کررہا ہے اور داعش کو امریکہ کے اسی اتحاد نے جنم دیا ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ شام میں جب سے فضائی حملے ہوئے ہیں، شام کو اتحادیوں کی جانب سے اب تک کوئی براہِ راست تعاون نہیں ملا۔ انھوں نے کہا کہ انھیں بعض معلومات عراق سے حاصل ہو رہی ہیں۔ انھوں نے اس بات کی تردید کی کہ شام کی فوج  دہشت گردوں کے قبضے والے علاقے میں بیرل بم برسا رہی ہے جس میں ہزاروں شہری مارے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا: ہمارے پاس بم ہیں، میزائل، گولیاں ہیں۔ لیکن کوئی بیرل بم نہیں ہے۔  گذشتہ سال دولت اسلامیہ (داعش )کے عراق اور شام کے کچھ  حصے پر قبضے اور خلافت کا اعلان کرنے کے بعد بہت سے ممالک کو داعش کی حمایت کے سلسلے میں اپنے مؤقف پر از سر نو غور کرنا پڑآ کیونکہ یہ ممالک پہلے داعش دہشت گردوں کی حمایت کرتے تھے ۔ بعد میں ان ممالک نے شام کے صدرکے ساتھ مل کر دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کیا۔لیکن شام کے بشار الاسد نے دولت اسلامیہ کو ’تباہ و برباد‘ کرنے کے لیے وجود میں آنے والے بین الاقوامی امریکی اتحاد میں شمولیت کو مسترد کر دیا ۔انھوں نے کہا: ہم قطعی طور پر اس اتحاد میں شامل نہیں ہو سکتے اور نہ ہونا چاہتے ہیں اور اس کی صرف ایک وجہ ہے کہ ہم اس اتحاد کا حصہ نہیں ہو سکتے جو دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔ انھوں نے صاف اور واضح الفاظ میں کہا کہ امریکی اتحاد مشرق وسطی میں جاری دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ دولت اسلامیہ کے خلاف دوسرے ممالک کو تعاون دینے کے خلاف نہیں ہیں لیکن وہ امریکی اہلکاروں سے بات نہیں کریں گے۔ کیونکہ امریکی حکام ہی نے خطے میں دہشت گردی کا جال بچھایا ہے اور امریکی سلفی وہابی دہشت گرد گروہوں کی ایک طرف مدد کررہا ہے اور دوسری طرف انھیں کچلنے کے لئے اتحادی بنا رہا ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی پالیسی بالکل مۃضاد پالیسی ہے وہ اسرائیل جیسی غاصب ، صہیونی اور دہشت گرد حکومت کی آشکارا حمایت کررہا ہے اور اسرائیل مخالف حکومتوں کو گرانے کے لئے وہ دہشت گردوں کا سہارا لے رہا ہے۔

News ID 1849786

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha