15 مارچ، 2025، 2:10 PM

شام کا نیا سیکیورٹی ڈھانچہ، 20 ممالک کے دہشت گرد جمع

شام کا نیا سیکیورٹی ڈھانچہ، 20 ممالک کے دہشت گرد جمع

شام میں 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد الجولانی کی قیادت میں ایک نیا سیکیورٹی ڈھانچہ تشکیل دے رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ شام میں الجولانی کی قیادت میں ایک نیا سیکیورٹی ڈھانچہ تشکیل دیا جارہا ہے جس میں 20 ممالک کے جنگجو شامل ہیں۔ اس ڈھانچے کو الجولانی دہشت گرد گروہ کا سیکیورٹی بازو قرار دیا جارہا ہے۔

یہ دہشت گرد آذربائیجان، چیچنیا، ازبکستان اور دیگر ایشیائی ممالک سے آئے ہیں اور فکری طور پر الجولانی کے نظریات سے متاثر ہیں۔ انہوں نے الجولانی گروہ کے سیکیورٹی سیٹ اپ میں اہم عہدے سنبھال رکھے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حالیہ دنوں میں شام میں خونریزی میں ان کا نمایاں کردار رہا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے مستقبل میں خطرناک بحران پیدا ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ دہشت گرد پہلے بھی وحشیانہ کارروائیاں کرچکے ہیں۔

News ID 1931115

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha