4 مارچ، 2025، 2:14 PM

روسی میزائل ماہرین نے گذشتہ سال ایران کا دورہ کیا، ذرائع

روسی میزائل ماہرین نے گذشتہ سال ایران کا دورہ کیا، ذرائع

دفاعی ذرائع کے مطابق روسی دفاعی اور میزائل ماہرین نے گذشتہ سال اپریل اور ستمبر میں ایران کے دورے کئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کئی سینئر روسی میزائل ماہرین نے تہران کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے گزشتہ سال ایران کا دورہ کیا تھا۔

اسی حوالے سے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سات روسی ہتھیاروں کے ماہرین گزشتہ سال 24 اپریل اور 17 ستمبر کو ماسکو سے تہران جانے والی دو پروازوں کے ذریعے ایران پہنچے۔

سفری دستاویزات اور ریکارڈز کے مطابق ان افراد کے پاسپورٹ نمبروں میں سے چھ کے شروع میں "20" کا عدد موجود ہے، جو سرکاری ریاستی امور کے لیے جاری کیے جانے والے پاسپورٹ پر درج ہوتا ہے۔ ایسے پاسپورٹ سرکاری حکام، غیر ملکی سرکاری دوروں پر جانے والے افراد اور بیرون ملک تعینات فوجی اہلکاروں کو جاری کیے جاتے ہیں۔ رائٹرز یہ تعین کرنے میں ناکام رہا کہ یہ سات ماہرین ایران میں کس مقصد کے لیے موجود تھے۔

رائٹرز کے مطابق ایک سینئر ایرانی وزارت دفاع کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ روسی میزائل ماہرین نے گذشتہ سال ایرانی میزائل پروڈکشن سائٹس کے متعدد دورے کیے، جن میں دو زیر زمین تنصیبات بھی شامل ہیں، تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اہلکار نے ان مقامات کی نشاندہی نہیں کی۔

رائٹرز کے مطابق سات روسی فوجی ماہرین میں سے دو کرنل اور دو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ دو ماہرین فضائی دفاعی میزائل نظام، تین توپ خانے اور راکٹ سازی، ایک جدید ہتھیاروں کی تیاری اور ایک میزائل ٹیسٹنگ رینج میں کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

رائٹرز نے ان تمام افراد سے فون پر رابطہ کیا، جن میں سے پانچ نے ایران جانے یا فوج کے لیے کام کرنے کی تردید کی، ایک نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا، جبکہ ایک نے فون بند کر دیا۔

ایرانی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ نے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

News ID 1930851

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha