18 نومبر، 2020، 11:59 AM

امریکی بحریہ کا بین الالبراعظمی میزائل کو تباہ کرنے کا تجربہ

امریکی بحریہ کا بین الالبراعظمی میزائل کو تباہ کرنے کا تجربہ

امریکی بحریہ نے پہلی بار سمندر سے ایک میزائل شکن میزائل لانچ کیا اور اس سسٹم سے خلا میں موجود بین البراعظمی میزائل کو تباہ کرنے کا تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے پہلی بار سمندر سے ایک میزائل شکن میزائل لانچ کیا اور اس سسٹم سے خلا میں موجود بین البراعظمی میزائل کو تباہ کرنے کا تجربہ کیا ہے۔ اس عمل کے لیے امریکی بحریہ نے میزائل ڈیفنس ایجنسی کے تعاون سے ایک ایس ایم تھری ٹو اے کی بدولت خلا تک پہنچ جانے والے میزائل کو تباہ کیا۔ پینٹاگون کے مطابق یہ تجربہ 17 نومبرکو کیا گیا تھا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق شمالی کوریا بارہا مرتبہ بین البراعظمی میزائلوں کا تجربہ کرچکا ہے اور اسے امریکہ پر گرانے کی دھمکیاں بھی دے چکا ہے۔ اسی تناظر میں امریکی دفاعی اداروں بالخصوص میزائل ڈیفنس ایجنسی نے یہ تجربہ کیا ہے۔

امریکی جزیرے ہوائی کے شمال مشرق میں واقع رونالڈ ریگن میزائل ڈیفنس سسٹم کی تنصیبات سے یہ تجربہ کیا گیا اور اس میں میزائل انٹرسیپٹر ہر طرح سے کامیاب رہا۔

 اسے ایجز بی ایم ڈی نامی ایک بحری جنگی جہاز سے لانچ کیا گیا تھا۔ اگرچہ یہ اپنی نوعیت کا چھٹا تجربہ تھا لیکن بحری جہاز سے آئی سی بی ایم کو مارگرانے کا پہلا تجربہ تھا۔

News ID 1903972

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha