27 فروری، 2025، 10:17 AM

صہیونی حکومت کے اقدامات سے خطے میں مزید تنازعات پیدا ہوسکتے ہیں، سعودی عرب

صہیونی حکومت کے اقدامات سے خطے میں مزید تنازعات پیدا ہوسکتے ہیں، سعودی عرب

سعودی عرب نے شام کے خلاف صہیونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدامات خطے میں کشیدگی کو بڑھاسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی افواج کے شام میں مختلف علاقوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شامی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل کے ان اشتعال انگیز اقدامات کو روکے جو خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

ریاض نے متنبہ کیا کہ تل ابیب کی جارحانہ کارروائیاں خطے میں تنازعات کو مزید وسعت دے سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اسرائیل نے دمشق اور جنوبی شام میں 17 مقامات پر فضائی اور زمینی حملے کیے تھے۔

News ID 1930730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha