امیر عبدللہیان کی شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان شام کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان شام کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایران کے نئے  وزیر خارجہ جناب امید عبداللہیان کا شام کا یہ پہلا سفر ہے جہاں انھوں نے شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد اور شام کے  صدر بشار اسد سے دو طرفہ تعلقات علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ امید عبداللہیان نے اس سے قبل شام کے وزیر خاجرہ کے ساتھ ملاقات میں ایران اور شام کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے روڈمیپ تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کررہے ہیں تاکہ باہمی تعاون کے ساتھ امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو بھر پور مقابلہ کیا جاسکے ۔ امیر عبداللہیان نے شام کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ امیر عبادللہیان نے کہا خطے میں غیر علاقائي طاقتوں کی موجودگی بد امنی اور دہشت گردی کے فروغ کا اصلی سبب ہے ، امریکہ اور اسرائیل خطے میں تمام برائیوں کی جڑ ہیں۔ اور ان کی ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے خطے کے مسلمانوں، عیسائيوں اور یہودیوں کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے۔

News Code 1907978

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =