21 فروری، 2025، 5:39 PM

یمنی وفد شہید حسن نصراللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے بیروت روانہ

یمنی وفد شہید حسن نصراللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے بیروت روانہ

یمن کا ایک اعلیٰ سطحی وفد اس ملک کے مفتی اعظم کی سربراہی میں شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے صنعا سے بیروت کے لیے روانہ ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کے مفتی اعظم علامہ "شمس الدین شرف الدین" کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے صنعا سے بیروت کے لیے روانہ ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید سید حسن نصر اللہ اور شیخ صفی الدین کی نماز جنازہ 23 فروی (اتوار) کو ادا کی جائے گی جس میں 79 ممالک کے سرکاری اور عوامی وفود شرکت کریں گے۔

شہید مقاومت کے صاحبزادے سید  مہدی نصراللہ نے ایک ویڈیو پیغام میں سید کے عقیدت مندوں سے اگلے اتوار کو نماز جنازہ میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

News ID 1930546

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha