مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ہزاروں یمنی عوام غزہ اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں شہر "صعدہ" میں سڑکوں پر نکل آئے اور غاصب رژیم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
یمنی مظاہرین نے غزہ سے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کے امریکی منصوبے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
یمن کی انصار اللہ کے سربراہ عبدالمک الحوثی نے کہا کہ فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کا امریکی منصوبہ ایک غاصبانہ اقدام ہے جسے مزاحمتی محاذ کامیاب ہونے نہیں دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک مجرم اور بے ہودہ گوئی کا عادی شخص ہے، جو احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔
آپ کا تبصرہ