14 فروری، 2025، 8:03 PM

ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبے کے خلاف فوجی کارروائی کے لئے تیار ہیں، یمنی حکام

ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبے کے خلاف فوجی کارروائی کے لئے تیار ہیں، یمنی حکام

یمن کے اعلی سیاسی اور فوجی حکام نے غزہ کی پٹی پر غاصبانہ قبضے کے امریکی منصوبے سے خبردار کرتے ہوئے فوجی کاروائی کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کی سپریم کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج نے عسکری تیاری مکمل کر لی ہے اور وہ قائدین کے حکم کی منتظر ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اہداف واضح طور پر متعین ہیں۔ امریکہ کی جانب سے صیہونی رژیم کی فوجی حمایت، فلسطینی قوم کو ان کی سرزمین سے بے دخل ہونے پر مجبور نہیں کر سکتی۔

یمنی عہدیدار نے زور دیا کہ آج عرب ممالک کو فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی اور امت اسلامیہ کے اصلی دشمن کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے، بصورت دیگر عرب قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔" 

یمن کی انصار اللہ کے رہنما ناصر العاطفی نے بھی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا: غزہ کے ہمارے فلسطینی بھائیوں کے دفاع اور ٹرمپ کے غاصبانہ منصوبے کے خلاف فوجی آپشنز میز پر موجود ہیں۔

News ID 1930350

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha