14 فروری، 2025، 7:32 PM

صیہونی جیلوں سے کل سینکڑوں فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا، ذرائع

صیہونی جیلوں سے کل سینکڑوں فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا، ذرائع

فلسطینی قیدیوں کے امور کے دفتر نے ہفتے کے روز سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی ممکنہ رہائی کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی اسیروں کے امور کے دفتر نے آگاہ کیا ہے کہ عمر قید کی سزا پانے والے 36 قیدیوں کو کل رہا کردیا جائے گا۔ 

رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کے 333 قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے گا جنہیں 7 اکتوبر 2023 کو طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

ان قیدیوں کو ہفتے کے روز حماس اور صیہونی رژیم کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت رہا کیا جائے گا۔

News ID 1930345

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha