13 فروری، 2025، 5:30 PM

جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہیں/ جبری بے دخلی ہرگز قبول نہیں کریں گے، حماس

جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہیں/ جبری بے دخلی ہرگز قبول نہیں کریں گے، حماس

فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پٹی کے باشندے جبری بے دخلی کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف قانوع نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کی راہ میں صیہونی حکومت کی رکاوٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اس معاہدے کی مکمل پاسداری کرتی ہے۔ 

قانوع نے مزید کہا کہ ہم غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے مکمل نفاذ کے لئے صیہونی حکومت سے اس کی تمام شرائط پر عمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 انہوں نے زور دے کر کہا کہ ثالث ممالک قابض رژیم پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں اور ہفتے سے قیدیوں کے تبادلے کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

حماس کے رہنما نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے باشندے جبری بے دخلی کے کسی بھی منصوبے کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ 

News ID 1930322

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha